جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بی آئی ایس پی سے وظیفہ لینے والے سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری

وظیفہ لینے والے

اسلام آباد : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ لینے والے سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔ تمام افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ لینے والے سرکاری افسران کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تمام افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ کو تمام افسران کے نام بھیج دیئے ہیں، اب تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں کہ کون سے افسر نے کتنے پیسے حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بی آئی ایس پی کیس : عدالت کا وزارت خارجہ کے ذریعے فرزانہ راجہ سے سمن کی تعمیل کرانے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تمام افسران کی تفصیلات طلب کررکھیں ہیں۔ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فنڈ حاصل کرنے والے آٹھ لاکھ 20 ہزار 160 غیر مستحق افراد کو فہرست سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے ایک لاکھ چالیس ہزار ایسے افراد کو بے دخل کیا گیا، جو خود یا ان کے اہل خانہ سرکاری ملازم ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی سے 5 لاکھ 25 ہزار 400 ایسے افراد کو بھی نکالا گیا، جو ایک مرتبہ یا اس سے زائد بیرون ملک سفر کر چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار خاندانوں کے پاس ایک یا ایک سے زائد گاڑیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں