جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شہریت ترمیمی قانون؛ ڈھائی ماہ سے خواتین کا دھرنا جاری

دھرنا

دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دلی کے شاہین باغ میں تقریبا ڈھائی ماہ سے خواتین کا دھرنا جاری ہے، خواتین سی اے اے واپس لینے کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہیں۔

شاہین باغ دھرنے میں اب بھی خواتین بڑی تعداد میں موجود ہیں، شاہین باغ احتجاج کے حوالے سے کئی طرح کی غلط باتیں بھی پھیلائی گئیں ہیں، مگر مظاہرین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا انھوں نے اس کو پوری طرح سے خارج کردیا۔

بھارت میں وزیرداخلہ جے شنکر بھی سی اے اے احتجاج پر بول پڑے، کہا کہ ہر کوئی شہریت کو ایک تناظرمیں دیکھتا ہے مجھے کوئی بھی ایسا ملک بتائیں جو کہتا ہو کہ دنیا کے ہر شخص کا وہاں خیر مقدم کیا جائے گا۔

بھارتی انتظامیہ کا الہٰ آباد کے روشن باغ کا دھرنا کھلنے لگا، پولیس انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود خواتین دھرنے پرڈٹی ہوئی ہیں۔

تازہ کوشش کے تحت اب الہ آباد بلدیہ نے بھی دھرنے کی جگہ فوری طور سے خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ اگر دھرنے کی جگہ فوری طور پرخالی نہیں کی گئی تو پولیس انتظامیہ کی مدد سے سخت کار روائی کرے گی۔

متعلقہ خبریں