جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فرنٹیر کورپس (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، دو جوان زخمی

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

متعلقہ خبریں