سیاچن میں برفانی تودا گرنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک

سیاچن

جنوبی سیاچن میں برفانی تودا گرنے سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

جنوبی سیاچن تعینات دونوں فوجی اہلکارتقریبا 18000 فیٹ کی بلندی پرگشت کررہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آکر دبنے سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملنےکےفوراً بعد ہی ریسکیو ٹیم حادثے کی جگہ پر پہنچی جس نے اہلکاروں کی تلاش کا عمل شروع کیا مگردیر ہونے کی وجہ سے دونوں بھارتی فوجی اہل کاردم توڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایل او سی پر اسرائیلی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کردئیے

واضح رہے کہ 2 ہفتےقبل بھی برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوئے تھے۔