جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونا تولہ

کراچی: ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قدر 986 روپے کم ہوکر 93 ہزار 321روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، سونا بھی سستا ہوگیا

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1772 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 1180 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں