جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امن مذاکرات میں اہم پیشرفت، افغان حکومت چار سو سیاسی قیدیوں کی رہائی پر رضامند

چار سو سیاسی

کابل : افغانستان کی حکومت چار سو سیاسی قیدیوں کی رہائی پر رضامند ہوگئی۔

افغانستان کی حکومت لویہ جرگہ میں مزید چار سو سیاسی قیدیوں کی رہائی پر رضامند ہوگئی ہے۔ معاہدے پر مفاہمت کی دستاویز دستخط کے لیئے صدر اشرف غنی کو بھیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان لویہ جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی

پاکستان نے افغان لویہ جرگہ کی طرف سے افغان قیدیوں کی رہائی کی سفارش کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان محمد صادق نے دوحہ اور کابل کا دورہ کیا۔

محمد صادق نے دوحہ میں ملا برادر اور کابل میں اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کیں، انٹرا افغان مذاکرات کے لیئے 13 اور 16 اگست کی تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے، قیدیوں کی رہائی ہوتے ہی مذاکرات کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں