جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹی فکیشن جاری

سکندر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور 2 ارکان تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کےلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ نثار درانی ممبر سندھ اور شاہ محمود جتوئی رکن بلوچستان ہوں گے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ٹرانسپرنسی پر بڑا سوالیہ نشان ہے : فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریگا اور چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں