سکھوں نے بھارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

بھارت کے خالصہ سکھوں نے اپنے حقوق سلب کرنے پر بھارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

پنجاب کے خالصہ سکھوں کی جانب سے جاری کردہ وڈیو میں کہا گیا ہے خالصہ سکھوں کے ساتھ ہر دور میں زیادتیاں ہوئی ہیں، ان کو ہمیشہ ہی جھوٹے وعدوں کا لولی پاپ دیا گیا۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ہر مرتبہ بھارتی پنجاب کے سکھوں سے دھوکہ ہوا اور اس مرتبہ بھی انتخابات میں ان سے دھوکا ہی ہونے والا ہے۔

وڈیو میں خالصہ سکھوں سے سوال کیا گیا ہے کہ موجودہ انتخابات سے سکھوں کے لئے کیا تبدیلی آئے گی؟ بس ایک ایجنٹ کی جگہ دوسرا لے لے گا، پتلی تو تبدیل ہوجائے گی، لیکن ڈور ہلانے والا وہی رہے گا، اگر سب وہی رہنے والا ہے، تو پھر کیسا ووٹ؟ کیوں دیں ان کو ووٹ؟

وڈیو میں خالصا سکھ برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرے اور ان کی قسمت کا فیصلہ 2020 کے ریفرنڈم سے ہی جڑا ہے۔