جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں سکھ یاتریوں کی آمد کا شیڈویل جاری

لاہور : بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا شیڈویل جاری کردیا گیا۔

ترجمان متروکہ واقف املاک کی جانب سے بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا شیڈویل جاری کردیا گیا ہے۔

یاتریوں کی آمد کا سلسلہ 5 نومبر سے شروع ہو گا۔ پانچ اور چھ نومبر کو بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرین پر پاکستان پہنچیں گے۔ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لے جایا جائے گا، جہاں یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

7 نومبر کو بھارت سے آئے 2500 سو سے زائد سکھ یاتری کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ناروال جائیں گے۔ 8 نومبر کو کرتار پور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور 9 نومبر کو ننکانہ صاحب جنم استھان روانہ ہوں گے۔

13 اور 14 نومبر کو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہوں گے.

متعلقہ خبریں