جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی : گورنر پنجاب

اسرائیلی دہشت گردی پر

لاہور : چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کے صرف مذمت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اس کے خلاف اسلامی ممالک کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسلامی ممالک کے صرف مذمت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بربریت کے مناظر مردہ دنیا کو بیدار کرنے کیلئے کافی ہیں : شہریار آفریدی

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی۔ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پاکستانی عوام، حکومت اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا قتل بدترین اسرائیلی دہشت گردی ہے۔ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں