جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 5 ماہ کے بعد طلب

5 ماہ کے بعد

کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 5 ماہ کے بعد طلب کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 5 ماہ کے بعد طلب کرلیا گیا ہے۔

25 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی رینجرز شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا خود کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

اجلاس میں صوبے میں امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء کو مدارس کی رجسٹریشن، اسٹریٹ کرائم کی صورت حال، جیل ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں