جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں 8 تا 16 مئی ٹرانسپورٹ پر پابندی، عید پر ہاکس بے اور سی ویو بند کرنے کا فیصلہ

ہاکس بے اور سی ویو

کراچی : سندھ حکومت نے پابندیوں کو مزید سخت کردیا، عید پر ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔ آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کوویڈ ویکسین دی جائے گئی اور وہ مفت میں لگائیں گے۔ ہوٹلز کورنٹائن سہولیات بحال کی جارہی ہیں۔

بریفنگ کے مطابق کل سے کراچی میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کی شرح کراچی 5 فیصد سے 14.23 فیصد، حیدرآباد 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شرقی اور کراچی جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کوویڈ کیسز ڈیل کرنے والے تمام اسپتالوں کے آلات اور عملے کی آڈٹ کی جائے۔ جن اسپتالوں میں سہولیات کم ہیں ان کو فوری پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن، نوٹیفیکیشن جاری

کورونا ٹاسک فورس نے وائرس کی پھیلاؤ کے پیش نظر اہم فیصلے لے لیئے۔ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔ کل سے اتوار تک ریسٹورنٹ میں ٹیک اوے کی سہولت مغرب تک ہوگی۔ مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے۔

گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلے ہونگے۔ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے۔ سندھ میں 8 تا 16 مئی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔

بین الصوبائی، انٹر سٹی اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ فارمیسیز کو پابندیوں سے استثنیٰ ہوگی، ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹریز؛ تعلیم، اسکول ایجوکیشن، فنانس، انڈسٹریز، کمشنر کراچی، پروفیسر سعید قریشی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کورفائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں