جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ بار کونسل کا آج صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

صوبے بھر کی عدالتوں

کراچی : سندھ بار کونسل نے آج صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، بار کونسل کا کہنا ہے کہ آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ میں سنئیر وکیل اجمل کاسی کے قتل اور کراچی میں وکلاء کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف سندھ بار کونسل نے آج صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل کے مطابق بلوچستان میں حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال ملک میں بہتر بنائیں۔ اجمل کاسی ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کا قتل، بلوچستان بار کونسل کا احتجاج کا اعلان

ضیاء لنجار وائس چئیرمین سندھ بار کونسل کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے ممبر سجاد چانڈیو اور ایاز لطیف پلیجو پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس نوٹس لے کر دونوں وکلاء کے نام مقدمات سے ختم کرائیں۔ مقدمات درج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں