جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ کی بیورو کریسی میں بھی ردوبدل کا امکان

بیورو کریسی میں

کراچی : سندھ حکومت میں تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے، کابینہ کے بعد بیورو کریسی میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بعد سندھ کی بیورو کریسی میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔ دوسرے مرحلے میں سندھ کے مختلف محکموں کے سیکریٹریز کے تبادلے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، معاونین خصوصی کی تعداد میں بھی اضافہ

محکمہ اطلاعات، کالج اور اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹریز تبدیل کیئے جائیں گے۔ محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری اعجاز بلوچ سے ذمہ داریاں لے کر محکمہ لیبر کے سیکریٹری رشید سولنگی کو سونپی جائیگی۔

اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری احمد بخش ناریجو 21 دن کی چھٹی پر ملک سے باہر ہیں، جس کے باعث سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ کو اسکول ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ احمد بخش ناریجو کی امریکا سے واپسی پر تبادلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں