جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ کا پشاور دھماکے کے شہدا کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

10 لاکھ روپے

پشاور : مراد علی شاہ نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے پشاور دھماکے کے شہداء کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا اور پولیس لائنز خودکش دھماکے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکہ : پاکستان کا افغان عبوری حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ مشیر مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکریٹری سہیل راجپوت بھی ہیں۔ مراد علی شان نے پشاور دھماکے کے شہداء کے یادگار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

متعلقہ خبریں