جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ سندھ کا علی زیدی کے نامناسب رویے پر وزیر اعظم کو شکایتی خط

شکایتی خط

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے علی زیدی کے نامناسب رویے پر وزیر اعظم کو شکایتی خط لکھ دیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں مراد علی شاہ سے انتہائی سخت لہجے میں بات کی، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا دیا ہے۔

مراد علی شاہ کی جانب سے لکھے گئے شکایتی خط میں کہا گیا کہ علی زیدی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں پارلیمانی زبان اور روئیے کا لحاظ نہیں کیا۔ میٹنگ کے دوران سب کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، علی زیدی اس سے قبل بھی نامناسب رویہ اختیار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی زیدی کی اسحٰق ڈار کا انٹرویو کروانے والے کی تاج پوشی کی خواہش

خط کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی میٹنگ میں یہ رویہ روایات کے خلاف ہے۔ میٹنگ میں علی زیدی انتہائی تکبر اور غرور سے مخاطب کرتے رہے۔ خط کے ذریعہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہوں۔ آئندہ اجلاس میں علی زیدی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 17 جنوری کو خط لکھ کر وزیراعظم سے وزیر بحری امور کی شکایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں