جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا

بچوں کو پولیو

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے (این آئی سی ایچ) بچوں کے اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ مہم 15 تا 21 اگست تک کراچی اور حیدرآباد ڈویژنوں میں جاری رہے گی۔ دیگر اضلاع میں 22 تا 28 اگست کو آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، شہید افراد کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ ہمارے صوبے سے تمام ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں۔ سندھ میں جولائی 2020 کے بعد سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اگر ہم اسی رفتار کے ساتھ کام جاری رکھیں تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دو پولیو کے شکار ممالک میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔ دنیا بھر کے طبی ماہرین اور مذہبی اسکالرز نے پولیو ویکسین کو نہ صرف پولیو کی روک تھام کیلئے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں