جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سیلاب متاثرین کی امداد پر وزیر اعلیٰ سندھ کی بریفنگ، کام تیز کیا جائے : بلاول بھٹو زرداری

کام تیز

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی ہے کہ سردی شروع ہو رہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کام کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سردی شروع ہو رہی ہے۔ متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے۔ مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اور سندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان باشندے گرفتار

وزیراعلیٰ سندھ نے سیلابی صورتحال اور امداد اقدامات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے 12.35 ملین لوگ متاثر ہوئے، 7.38 ملین لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جن کے لیئے دو ہزار 992 رلیف کیمپ لگائے گئے تھے اور ان میں 6 لاکھ 73 ہزار 353 افراد کو رکھا گیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو خیمے، ترپالیں، مچھردانیاں، راشن بیگز اور اب 1.13 ملین کمبل دیئے گئے ہیں۔ سیلاب سے 11.376 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا، جن میں ہاؤسنگ سیکٹر، تعلیم، آب پاشی، پانی و نکاسی آب، لائیو اسٹاک، سڑکیں اور دیگر سیکٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ کنٹرول اور آبپاشی کیلئے 48.4 بلین، سڑکوں کی مرمت کیلئے 22 بلین،  واٹر سپلائی اور نکاسی آب کیلئے 11 بلین، لائیواسٹاک کیلئے 16.5 بلین، ریسکیو 1122 کو بڑھانے کیلئے 9.9 بلین، گھروں کی تعمیر کیلئے 110 بلین، پانی اور زراعت کی بہتری کیلئے 24.2 بلین، سڑکوں و پلوں کی تعمیر کیلئے 42 بلین اور صحت کیلئے 94.6 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن علاقوں میں ابھی پانی موجود ہے، اس کی نکاسی جلد کریں۔ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کر کے شروع کروائیں۔

متعلقہ خبریں