کراچی : سید مراد علی شاہ نے مصنوعی مہنگائی کے خلاف چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے۔ کمشنرز اور ڈی سیز کو ضروری احکامات دیئے جائیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ : آئی جی سندھ طلب، اسپیشل کمانڈوز کی فہرست ایک ہفتے میں مانگ لی گئیں
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹ مارکیٹس میں اشیائے خوردنوش کی قیمت خود اور روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، جس پر چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔