جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف پابندیاں لگادیں

سندھ حکومت نے

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر  صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

سندھ حکومت نے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔ سندھ بھر میں سنیما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہے،

آغا سراج درانی کی دس دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔

سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں