جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مہنگی ایل این جی خریدنے پر ردعمل

امتیاز

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مہنگی ایل این جی خریدنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ مہنگی ایل این جی سے 3 ماہ میں قومی خزانے کو 83 ارب کا خسارہ ہوا ہے، موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا سامنا ہوگا، سی این جی سیکٹر ختم ہونے کے دہانے پر ہے، کون حساب لے گا اور کس سے لیا جائےگا ؟

یہ بھی پڑھیں: مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پی ایس او کی وضاحت جاری

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ حکمرانوں کااحتساب کرنے کو تیار نہیں ہے، سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، اداروں کی خاموشی معیشت کو کھوکھلا کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں