جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت نے نرسوں کے مطالبات منظور کرلیئے، نرسز کا نوٹیفیکیشن تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

کراچی : سندھ نرسز کا احتجاج پندرہ روز بعد رنگ لے آیا۔ سندھ حکومت نے مطالبات منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے نرسز کا احتجاج سولہویں روز بھی کراچی پریس کلب پر جاری ہے۔ نرسز رہنماء کے مطابق صرف حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ باضابطہ نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

دوسری طرف مشیر اطلاعات مرتضی وہاب کے مطابق آج جمعے کی نماز تک مطالبات منظور کرکے نوٹیفکشن جاری کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز نرسز نے ریڈ زون عبور کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں