جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کا 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان

کالجز

کراچی: سندھ حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ 10 ویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے شروع ہوں گے، 12 ویں جماعت کے طلبا سے 26جولائی سے پرچے لیے جائیں گے۔ امتحانی پرچے اختیاری مضامین کے 60 فیصد حصے سے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے انٹر اور میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

محکمہ کالجز سندھ کے مطابق 12 ویں جماعت کے پرچے کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، 50 فیصد اختیاری ،30 فیصد مختصر،20 فیصد تفصیلی سوال پرمشتمل پرچہ ہوگا۔

محکمہ کالجز سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال پریکٹیکل کے امتحانات نہیں ہوں گے، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں