جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کا صوبے میں بین الاقوامی معیار کا پام آئل نکالنے کا اعلان

پام آئل نکالنے

کراچی : مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں پام آئل نکالنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی کوالٹی بین الاقوامی معیار کی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایک سنگ میل سندھ حکومت کے ذریعے پاکستان نے سنگ عبور کیا ہے۔ سندھ حکومت نے ماضی میں انرجی شارٹ فال کو ختم کرنے کے لیے تھرکول کا منصوبہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا انرجی کا منصوبہ اپنے کوئلہ پر چلتا تھا۔ بے نظیر بھٹو کا وزن تھا۔ تھر کوئلہ میں دنیا کے چھٹے بڑے کوئلہ کو دریافت کیا۔ آج یہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مالی سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بار بار تجارتی خسارے کی بات کرتی ہے۔ پاکستان کے امپورٹ بل میں پام آئل نمایاں ہے۔ پام آئل کو امپورٹ کرتے ہیں۔  ہر سال تین سے چار ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں پام آئل نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقصد کے لیئے کاٹھور میں جگہ کو متعین کیا گیا ہے۔ پچاس ایکٹر پر پام کو پیدا کیا گیا، اب وہ درخت پھل دے رہے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ اس کی کوالٹی بین الاقوامی معیار کی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم پام آئل کو کہیں سے امپورٹ کریں، اسے ہم استعمال کرسکتے ہیں۔ سندھ حکومت خود ٹھٹھہ میں ایک مل لگائی، جو اب تیار ہوچکی ہے۔ پیر کو اس میں پیداواری عمل شروع ہو جائے گا۔ ہم پہلے کام مکمل کرتے ہیں پھر بتاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں