جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

سندھ حکومت کا مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مزارات

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ : پیپلز پارٹی کا راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ

سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے کل سے دوبارہ مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی،

جب کہ صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں