جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ حکومت کا کراچی کیلئے 10 نئے میگا منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

سندھ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے لئے 10 نئے میگا منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لئے سندھ کے بجٹ میں کراچی کی میگا اسکیمز کے لئے 23 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، میگا منصوبے میں فراہمی آب کی تین اور شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری، ملیر، ضلع وسطی کے لئے صوبائی بجٹ میں اسکیمز شامل ہیں، بلدیہ ٹاون، کیماڑی کے لئے بھی منصوبے صوبائی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

آئندہ مالی سال میں سندھ کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پنشن میں بھی بیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ اسکیل کے مطابق کیا جائے گا۔

کراچی کے لئے بسوں کی خریداری کی مد میں تین ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سندھ کا بجٹ 15 جون کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں