جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کا تاریخ میں پہلی بار فنکار، ادیبوں اور شاعروں کی ہیلتھ انشورنس کرانے کا فیصلہ

شاعروں کی ہیلتھ انشورنس

کراچی : سندھ حکومت نے فنکار، ادیبوں اور شاعروں کی ہیلتھ انشورنس کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ثقافت سندھ نے تاریخ میں پہلی بار شاعر ادیب فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار فنکار، ادیبوں اور شاعروں کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار فنکار فائدہ اٹھا سکیں گے۔

فیصلہ وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید سردار علی شاہ کی صدارت میں ہونے والی مینیجمنٹ بورڈ آف انڈومنٹ فنڈ کی میٹنگ میں کیا گیا۔

وزیر برائے محکمہ ثقافت سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فنکار، کلاکار اور ادیب ہمارے معاشرے کے انتہائی اہم فرد ہیں، جن کی ہر طرح سے مدد کرنا ہماری اولین ذمے داری ہے، فیصلہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں فنکار، کلاکار اور ادیب معاشرے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھلائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بم دھماکہ : آئی جی سندھ کے پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات

محکمے کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی طریقہ کار طہ کرنے کے ساتھ وصول ہونے والی درخواستوں کی چھان بین کرکے اپنی سفارشیں پیش کریگی۔ حتمی فیصلہ مینیجمنٹ بورڈ کریگا۔ مینیجمنٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد پہلے مرحلے میں ایک ہزار فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کی جائیگی اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

میٹنگ میں بورڈ کے ممبران سید احمد شاہ، طلعت حسین، ایوب کھوسو، شجاعت حسین، جی ایم پی ٹی وی، ڈاکٹر اسحاق سمیجو، محمد اسماعیل جتوئی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت علیم لاشاری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں