جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کا سی این جی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

اضافہ واپس

کراچی : اویس شاہ نے سی این جی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سندھ میں مہنگی کردی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے سندھ میں سی این جی مہنگی کرنے پر وفاق سے احتجاج کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری بیان انہوں نے کہا کہ دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔ پہلے گیس کی فراہمی معطل کی پھر سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کردی۔ نااہل‏ حکومتی فیصلوں سے اس سیکٹر میں بھی بندش اور ہزاروں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ سر اٹھارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا : اویس قادر شاہ

ان کا کہنا تھا کہ گیس بندش کا ڈرامہ قیمتیں بڑھانے کے لئے تھا۔ ایل این جی مہنگی امپورٹ اور ان کی کمیشن مافیا کی ہٹ دھرمی کے باعث کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا؟

اویس شاہ نے کہا کہ کیوں چپ ہیں؟ ان کے سارے ارسطو خان اور معیشت دان جنہیں سب اچھا نظر آتا ہے۔ پیٹرول، بجلی، گیس اور اب سی این جی سب میں اضافہ پھر کہتے ہیں غریب کے لئے خان سوچتا ہے! نااہل خان صرف غریب کو مزید پریشان اور امیر کو زیادہ امیر کررہا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کے ریکارڈ بنا دیئے ہیں۔ وفاق سندھ کی عوام سے ہر روز اربوں روپے لوٹ رہا ہے اور دیتا صرف بڑے بڑے بیان ہے۔ پنجاب میں سی این جی سستی ہے، صرف سندھ میں مہنگی کردی گئی کیا ریاست مدینہ کی حکومت ایسی ہوتی ہے؟

متعلقہ خبریں