جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت نے ایک لاکھ مستحقین کے لیئے 60 کروڑ روپے جاری کردئیے

ایک لاکھ

کراچی : لاک ڈاون پابندیوں سے پریشان شہریوں کودرپیش مشکلات کی وجہ سے وزیراعلی سندھ کے احکامات پر ایک لاکھ مستحقین کے لیئے زکوۃ میں 60 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زکوۃ فنڈ سے رقم رجسٹرڈ مستحقین زکوۃ کو فی کس 6 ہزار روپے جاری کی گئی ہے اور محکمہ زکوۃ سندھ نے گزارہ الاؤنس کی یہ رقم مستحقین کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ماسک بھیجنے پر مشکور

سندھ بھر کے ایک لاکھ مستحقین زکوۃ کو متعلقہ بینک سے نکلواسکتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متاثر شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سندھ بھر کے رجسٹرڈ زکوۃ مستحقین کو گزارہ الاؤنس کی رقم جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں