جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کا فوج کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے لڑنے کا فیصلہ

فوج

کراچی : سندھ حکومت نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی،  کور کمانڈر کراچی نے ہر طرح کی مدد دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، مشیر قانون، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز،

چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، جی ایچ رینجرز عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر و دیگر شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کی بندش سے غریب لوگ کھاد خوراک کے فکر میں مبتلا لگتے ہیں۔ ہم غریب لوگوں کو راشن گھروں پر بھیجنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے غریب عوام میں 20 لاکھ راشن بیگ بھیجنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایک مہینے کے راشن بیگ لوگوں کے گھروں پر پہنچایا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی تیسری قسط، سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے بتایا کہ راشن بیگس میں چاول، آٹا، تین اقسام کی دالیں، گھی، چینی، چائے کی پتی، خشک دودھ، مصالہ شامل ہونگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر کو دس ہزار بستروں کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایک ہال سے شروع کرتے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے۔

کور کمانڈر کراچی کورپس کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے راشن بیگ بنانے اور اس کی تقسیم مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کرینگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک آرمی سندھ حکومت کے ساتھ ایکسپو میں اسپتال اور آئیسولیشن سینٹر قائم کرنے میں بھی ساتھ دے گی۔

اس سلسلے میں ایک ٹیم بنادی گئی ہے، جس میں سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے سربراہی کریں گے،

جن کے ہمراہ کمشنر کراچی بھی ہوں گے۔ فوج کی جانب سے برگیڈیئر سمیع اور ان کی ٹیم ہونگی۔

متعلقہ خبریں