جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت نے صوبے بھر سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کردیں

پابندیاں ختم

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردیں ہیں، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کردیں ہیں، سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، سندھ میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتے کے روز کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک جاری رکھیں جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : ہم نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے سنبھالا اور نتیجہ بہترین آیا : وزیر اعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

سینما، تھیٹرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بیوٹی پارلرز اور جم پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہے، جبکہ شادی ہالز اور اسکولوں کو 15 ستمبر تک بند رکھا گیا ہے۔

تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاسکے گا۔

سیاحتی مقامات پر پابندیاں ختم کرکے ٹورازم ہوٹلز میں رہائش کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں