جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد کے عطیات موصول

کورونا ایمرجنسی فنڈ

کراچی : سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دنیا بھر سے عطیات موصول ہونا شروع ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یکم اپریل تک تین ارب روپے سے زائد فنڈ جمع ہوچکے ہیں، سرکاری ملازمین کی جانب سے دو ارب چوراسی کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں : وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ نجی ڈونرز کی جانب سے چار کروڑ تیرا لاکھ روپے سے زائد رقوم فنڈ میں دی گئیں اور سندھ  کے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے دس لاکھ روپے کے عطیات جمع کرائے۔

ترجمان سندھ حکومت نے ٹویٹ میں آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی عطیات سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں