جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت منافقت کو چھوڑ کر دو ٹوک فیصلہ کرے : مفتی منیب الرحمان

سندھ حکومت منافقت

کراچی : مفتی منیب الرحمان مطالبہ کیا ہے کہ تمام مساجد کے پیش امام پر درج مقدمات واپس لیے جائیں، سندھ حکومت منافقت کو چھوڑ کر دو ٹوک فیصلہ کرے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ  سندھ حکومت منافقت کو چھوڑ کر دو ٹوک فیصلہ کرے، سندھ پولیس کورونا ڈیوٹی چھوڑ کر مساجد کے امام کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مساجد کے پیش امام پر درج مقدمات واپس لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں مساجد میں نماز باجماعت اورجمعہ کے اجتماعات پر پابندی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام حکمت سے معاملات کو چلانا ہوتا ہے۔ مساجد کو مکمل سیل کرنا ہے تو ایس ایچ او کے ذریعے کرایا جائے، مساجد کی انتظامیہ نہ سیل توڑے گی اور نہ مزاحمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے مفاد میں یہ ہے کہ علماء کے تعاون سے اپنی مہم کو کامیاب بنائے، مسجد کھلی ہوگی تو امام کسی کو آنے سے نہیں روک سکتا اور اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔

متعلقہ خبریں