جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

تھر میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے مچھلی افزائش پروگرام کا اعلان

تھر: سندھ حکومت نے تھر میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے مچھلی افزائش پروگرام کا اعلان کردیا۔ کوئلے کی کان سے زیر زمین پانی پر گوڑانو تالاب میں مچھلی کی افزائش کے کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے تھر فائونڈیشن اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے تعاون سے گوڑانو تالاب میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوڑانو ڈیم میں مچھلی کی افزائش کا مقصد مقامی لوگوں کی غذائی قلت کو ختم کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

گوڑانو میں مچھلی کی افزائش والا تجربہ کامیاب ہوا اور اب تھر فائونڈیشن کے ساتھ مل کر ڈزرٹ فش انیشی ایٹو شروع کر رہے ہیں۔ جس کے تحت گوڑانو تالاب میں مزید 2 لاکھ چھوڑنے سمیت علاقے میں فش ہیچری بھی قائم کر رہے ہیں۔

گوڑانو میں افزائش پانے والی مچھلی آنے والی سیزن میں بھی لوگوں میں تقسیم کی جائے گی تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

متعلقہ خبریں