جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی: شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے 32 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، 32 ریلیف کیمپوں میں 16 ہزار 104 متاثرین موجود ہیں، متاثرین کو پکا ہوا کھانا، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امدادی سرگرمياں جاری ہیں، سیلاب متاثرین نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے: شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں 15 کیمپوں میں 8ہزار476 متاثرین سیلاب کو رکھا گیا ہے، ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3ہزار812 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے، ضلع ملیر کے 9 ریلیف کیمپوں میں 3ہزار288 متاثرین موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی کے ایک کیمپ میں 408 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے، ضلع کیماڑی کے ایک ریلیف کیمپ میں 120 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں