جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ

بجلی

کراچی: سندھ حکومت نے کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے۔ کچرے سے بجلی بنا کر دو ہفتے میں رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔

کراچی کے شہریوں کو اندھیرے سے نکالنے کیلئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت اب شہر بھر کا کچرا جمع کرکے اس سے بجلی پیدا کرے گی۔

فیصلہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں منصوبے کو قابلِ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ مزید مہنگی، صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں روزانہ 8 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے 200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی اس سے بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سندھ میں لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سے بریفنگ اور نیپرا سے 4 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

ان کا کہنا تھا کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھاتے ہوئے حتمی پالیسی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرنے کیلئے مکمل کی جائے گی۔ پالیسی رپورٹ کی تیاری کیلئے سیکریٹری بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں