سندھ حکومت کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے

سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید سات پارلیمانی سیکریٹری شامل کرنے فیصلہ کرلیا ہے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے منظوری دے دی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹریز میں سید ذوالفقار شاہ، ندا کھوڑو ،گھنور خان اسران، قاسم سراج سومرو، ڈاکٹر لال چند اکرانی، ریاض حسین شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد پارلیامانی سیکریٹریز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، ساتوں پارلیامانی سیکریٹریز کو محکمے بھی الاٹ کیئے جائیں گے۔