جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ حکومت کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کو صوبے بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

سندھ

کراچی: دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے سی ٹی ڈی کو سندھ بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے بجٹ میں 2 ارب 83 کروڑ کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، نوابشاہ میں کمپلیکسز تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے گا: رانا ثناءاللہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کیلئے 72 کروڑ 28 لاکھ کے فارنزک ٹولز اور اسلحہ خریدا جائے گا، سی ٹی ڈی افسران اور اہلکاروں کیلئے 80 کروڑ کی نئی گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے لیے 7 نئے پراسیکیوٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں