جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

حکومت سندھ کا بھی عیدالفطر کی 6 روزہ تعطیلات کا اعلان

حکومت سندھ

حکومت سندھ نے بھی وفاق کی طرح 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے مقدس تہوار کے لیے 22 سے 27 مئی (جمعہ سے بدھ) تک عام تعطیلات کا اعلان کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ان تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیر انتظام مقامی کونسلز پر ہوگا جبکہ ضروری سروسز اور کورونا وائرس کی روک تھام سے منسلک محکمے اور دفاتر اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے مطابق رواں سال جمعۃ الوداع کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔

فردوس شمیم نقوی نے سندھ میں گورنرراج لگانے کا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بھی 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ان تعطیلات کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔

تعطیلات کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں، میڈیکل سروسز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں