جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے متعلق ہائی الرٹ جاری

منکی

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق منکی پاکس کے 111 کیسز انگلینڈ اور امریکا میں رپورٹ ہوئے، پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی علامات میں سر، پٹھوں میں درد، چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پہنچنے والے کینڈین مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق

محکمہ صحت سندھ نے ہدایت جاری کی کہ وبا زدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے۔

متعلقہ خبریں