جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر صحت سندھ کا پچپن سال سے زائد عمر کے ارکان کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کا مطالبہ

پچپن سال

کراچی : وزیر صحت سندھ نے اسپیکر کو پچپن سال سے زائد عمر کے ارکان کو اجلاس میں آنے سے روکنے کیلئے خط لکھ دیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آغا سراج درانی کو لکھا کہ صوبے میں کورونا کی وباء بے قابو ہوتی جارہی ہے، اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر لازمی عملدرآمد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا کے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے: مراد علی شاہ

انہوں نے لکھا کہ پچپن سال سے زائد عمر کے ارکان اسمبلی کو سیشن میں شرکت سے روکا جائے اور ارکان کو فیس ماسک بھی لازمی پہننے کا پابند کیا جانا چاہیے۔

وزیر صحت نے کہا کہ شگر اور دیگر امراض کا شکار معمر افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔اسمبلی اراکین کو فیس ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پابند بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں