ڈومیسائل کا اجراء : سندھ ہائی کورٹ کی فریقین کو پانچ جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی دائر کردہ ڈومیسائل کے اجراء سے متعلق درخواست پر فریقین کو پانچ جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

خواجہ اظہار الحسن کی دائر کردہ ڈومیسائل کے اجرا سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ہوئے آئندہ سماعت پر کراچی کے تمام ڈی سیز کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

خواجہ اظہار نے درخواست میں مؤقوف اختیار کیا ہے کہ 2008 سے غیرمتعلقہ افراد کو ڈومیسائل جاری کر کے ملازمتیں دی جارہی ہیں، سندھ حکومت کی اعلان کردہ ملازمتوں پرمستحق شہریوں کا حق ہے۔