جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ ہائی کورٹ کا پانچ منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت کو گرانے کا حکم

پانچ منزلہ غیر قانونی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی کی پانچ منزلہ غیر قانونی عمارت کو گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی میں قائم عمارت سے متعلق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اعتراف کیا کہ معائنہ سے معلوم ہوا عمارت کی منظوری نہیں لی گئی۔ پانچ منزلہ عمارت ایس بی سی اے قوانین کے برخلاف بنائی گئی۔

ایس بی سی اے کے مطابق سب رجسٹرار کو لیز اور سب لیز روکنے کے لیے خط لکھ دیا۔ عمارت میں لوگ رہ رہیں ہیں، خالی کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایم پی آر کالونی کا علاقہ کچی آباد گوٹھ آباد اسکیم میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ جتوئی معاملے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی : وزیراعلیٰ سندھ

سندھ ہائی کورٹ نے مؤقف سننے کے بعد جاری تحریری فیصلے میں غیر قانونی پانچ منزلہ عمارت کو گیس، پانی، بجلی کنکشن فراہم کرنے اور سب رجسٹرار کو عمارت کی لیز، سب لیز سے روک دیا۔

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کو عمارت گرانے کا حکم دیتے ہوئے 45 روز میں عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ فیصلے کی نقول، کے الیکڑک، سوئی سدرن، واٹر بورڈ کو بھی ارسال کردیں گئیں۔

متعلقہ خبریں