جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی مسترد، اورنگی اور گجر نالہ پر آپریشن تیز کرنے کا حکم

آپریشن تیز

کراچی : سپریم کورٹ نے نالوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز اور بلاتفریق جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ، اورنگی نالہ، محمود آباد تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔

کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جن درخواستوں پر حکم امتناعی دیا گیا وہ جعلی لیز ہیں۔ کے ایم سی تمام نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ کررہی ہے۔ یہ تجاوزات سپریم کورٹ کی ہدایت پر ختم کی جا رہی ہیں۔

کے ایم سی وکیل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حکم امتناعی اور توہین عدالت کی کارروائی کر رہا ہے۔ ہمارے افسران آئے روز توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی؟ پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر مطمئن کرنے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان نے اورنگی اور گجر نالہ سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے تمام حکم امتناعی مسترد کردیئے۔ نالوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز اور بلاتفریق جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ جعلی لیز پر قائم مکانات، کرشمل تعمیرات فوری کرائی جائیں۔

متعلقہ خبریں