جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ ہائی کورٹ : حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر جواب طلب

کو نااہل قرار

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما عبدالرحیم کی درخواست ہوئی۔ عدالت نے نئی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے لا آفیسر عبداللہ ہنجرا نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف پہلے سے دائر درخواست پر جواب جمع کراچکے ہیں۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل بھی طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد

درخواست گزار عبدالرحیم نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم، مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں۔ حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیاں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکاؤنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی پیش کردیں۔ درخواست گزار کے مطابق حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں۔ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں