جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ ٹارگٹ کلر کی اپیل مسترد کردی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ کے ٹارگٹ کلر کی اپیل مسترد کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی مسترد کردی، ملزم کو عمر قید کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

مجرم سعید بھرم کا اعترافی بیان عدالت میں جمع کیا جاچکا ہے، مجرم نے سندھ سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈ آفس گارڈن پر حملوں اور وکلاء سمیت متعدد افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم کے بیان کے مطابق دہشتگردی کی ہدایت ایم کیوایم کے ندیم نصرت،فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر ،حیدر عباس رضوی، محمد انور اور دیگر نے جاری کیں۔

ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق 2005 میں محمد انور نے کال کر کے کہا الطاف حسین نے اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کے لئے ٹارگٹ ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں