جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سندھ حکومت کا لیاری کے باکسر کو مقابلے کے لئے نیوزیلینڈ بھیجنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے باکسر نادر بلوچ کو نیوزیلینڈ بھجوانے کی ذمہ داری لے لی، نادر کا ٹاکرا بھارتی باکسر سے ہوگا۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے باکسر نادر بلوچ کی توجہ کی اپیل سندھ حکومت تک پہنچ گئی، سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی نے باکسر نادر بلوچ کو آفس بلا کر ملاقات کی، باکسر کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، ساتھ ساتھ ان کی بہتر کارکردگی پر شاباشی دی۔

سیکریٹری اسپورٹس سندھ کا نادر بلوچ کو نیوزیلینڈ بھجوانے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس کا کام ہی کھیل اور کھلاڑیوں کو سہولیات دینا ہے اور نادر بلوچ پہلا کھلاڑی نہیں ہے، اس سے پہلے بھی بہت کھلاڑیوں کی بھی مدد کی جا چکی ہے۔

سید امتیاز علی کا کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں بھی عالمی سطح کے مقابلے ہوں۔

واضح رہے کہ نادر بلوچ کا ٹاکرا نیوزیلینڈ میں بھارتی باکسر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں