جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں : جے یو آئی کا الزام

مرحلہ شفاف

اسلام آباد : جے یو آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ روئیے اور جانبداری کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ ہنگاموں، کشت و خون اور دھاندلی کے واقعات سے بھرا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے امیدواروں، کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران بدترین وڈیرہ شاہی کے دباؤ، دھمکیوں کے باوجود جے یو آئی کے کارکنان ثابت قدم رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن میں جانبدارانہ کردار ادا کرکے بلدیاتی الیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن قبل از انتخابات اور پولنگ ڈے پر دھاندلی اور پرتشدد کاروائیوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا صفایا کردیا : شرجیل میمن

ترجمان نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ روئیے اور جانبداری کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں ہے۔ کیا جمہوری سیاسی قوتوں نے اس طرز کے رویوں کے لئے جعلی عمران حکومت سے چھٹکارہ حاصل کیا تھا؟

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں بدترین صورتحال ہے۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی مخالفین کے لئے جمہوری عمل میں حصہ لینا جرم بنا دیا گیا۔ جیکب آباد، پنوعاقل، کھنڈکوٹ میں جے یو آئی کے پولنگ ایجنٹس کو اغواء کیا گیا۔

متعلقہ خبریں