جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں کورونا کی ہلاکتیں بتدریج بڑھتے ہوئے 1343 تک پہنچ گئی: وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ہلاکتیں بتدریج بڑھتے ہوئے 1343 تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 مزید جاں بحق ہوئے اور شرح اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 مزید مریضوں کی ہلاکتوں کے بعد تعداد 1343 ہوگئی ہے۔ 19 مارچ کو COVID-19 سے ہونے والی پہلی ہلاکت کے بعد یہ اب تک کی سب سے بلند اعداد و شمار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اموات کا تناسب 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.6 فیصد ہو گیا ہے جس پر وہ بہت رنجیدہ ہیں اور انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 8464 ٹیسٹ کئے گئے جن سے کورونا کے 1539 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے جو کہ 19.6 فیصد تشخیصی شرح ہے۔

حکومت نے اب تک 443757 ٹیسٹ کروائے ہیں جن میں سے 81985 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں سے 45616 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں