جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ اور بلوچستان میں مون سون بارشوں نے ریکارڈ توڑ دیے

مون سون بارش

سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی مون سون کی حالیہ بارشوں نے ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی کے پی اے ایف فیصل بیس پر تین سو چون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے پی اے ایف فیصل بیس پر تین سو چون ملی میٹربارش ہوئی، جو 1984 میں دو 298 اعشاریہ چار ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری

پی اے ایف بیس مسرور پر دو سو اٹھتر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جو 2007 میں 272 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

میرپورخاص میں تین سو ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ جو 2011 میں 163 ملی میٹربارش ریکار ڈکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، کئی دیہات زیر آب

دادو میں ایک سو تہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 2015 میں 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

سکرنڈ میں ایک سو بائیس ملی میٹر بارش ہوئی جو 2017 میں 56 ملی میٹربارش ہوئی تھی، سبی میں 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں